اٹلی نے فضائی مسافروں کو سامان کی سہولت دیدی

0

روم: اٹلی نے فضائی مسافروں کیلئے سامان ساتھ لے جانے کی سہولت بحال کردی ہے، جس کے بعد وہ اٹلی میں آنے یا یہاں سے بیرونی سفر پر جانے کے لئے ہینڈ بیگ ساتھ لے جاسکیں گے۔

مسافر یہ سامان طیاروں میں مسافر اپنے ساتھ نشستوں کے اوپر بنے شیلف میں رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسافروں پر چھوٹے بیگ ساتھ رکھنے پر پابندی عائد

اس سے قبل جون میں اطالوی حکومت نے مسافروں پر سامان ساتھ رکھنے پر پابندی لگادی تھی، اور کہا تھا کہ طیارے میں سامان ساتھ لے جانے سے کرونا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کیوں کہ سامان رکھنے اور اتارنے کے دوران پرواز میں مسافروں کے درمیان فاصلہ رکھنے کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔

تاہم اب نئے احکامات کے تحت مسافروں کو چھوٹا سامان طیارے میں ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ،البتہ ائرپورٹ اور طیارے میں ماسک کی شرط برقرار ہے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.