اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

0

کراچی: بیرون ممالک میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے رواں سال جون کے مہینہ میں ریکارڈ ترسیلات زر  بھجوائے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ رواں سال جون میں ترسیلات زر میں 50.7  کا ریکارڈاضافہ ہوا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  جون 2020 میں 2  ہزار466ملین ڈالر کی  ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں، جبکہ گزشتہ سال جون 2019 میں  1 ہزار 636 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

مرکزی بینک کے مطابق  مالی سال  2020 کےدوران 23.121ارب ڈالرترسیلات زر کی صورت میں  موصول ہوئے،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں2.47 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ مالی سال کے دوران  21.739کے ترسیلات زر موصول ہوئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.