سلیم ملک اور دانش کنیریا کے کرکٹ میں واپسی کے خواب چکنا چور

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلیم ملک اور سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا ہے، دونوں کھلاڑی میچ فکسنگ پر تاحیات پابندی کا سامنا کررہے ہیں ، تاہم انہوں نے پی سی بی سے پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی ،جس پر پی سی بی نے واضح جواب دے دیا ہے۔

سلیم ملک کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سوالنامہ بھجوایا تھا لیکن سلیم ملک نے جواب نہیں دیا، جب تک وہ آئی سی سی کے سوالنامے کا جواب نہیں دیتے ۔ان کا کیس آگے نہیں چلا سکتے۔ اس کے علاوہ سلیم ملک مئی 2014ء میں چیئرمین پی سی بی کے نام خط میں اعتراف جرم بھی کرچکے ہیں۔

دانش کنیریا کے حوالے سے بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق لیگ اسپنر پر پابندی انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کی شکایت پر لگی تھی ، پی سی بی آئی سی سی پروٹوکول پرعمل کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.