ایمریٹس کی کرونا ٹیسٹ کی شرط کے ساتھ پاکستان کیلئے پروازیں بحال

1

دبئی: ایمریٹس ائیرلائن نے آج جمعرات 2 جولائی سے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردی ہیں، تاہم  مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی ہوگا، جو سفر سے 3 سے 4 روز قبل کرانا ہوگا۔

 مسافروں  کیلئے سفر سے 24 گھنٹے قبل ایمریٹس کے مقامی دفتر سے رابطہ کرکے اپنے کرونا ٹیسٹ کی معلومات کا اندراج کرانا بھی لازمی ہوگا، تاہم 12 برس سے کم عمر کے بچے کرونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثیٰ ہوں گے، اور ان کے والدین  کے  کلئیر سرٹیفیکٹ کو دیکھ کر انہیں سفر کی اجازت دے دی جائے گی ۔

ایمریٹس ائیر لائن نے ابتدائی طور پر پاکستان کیلئے 12 ہفتہ وار پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے چلائی جائیں گی، تینوں اسٹیشنوں کیلئے ہفتہ وار چار چار پروازیں ہوں گی ۔

کرونا ٹیسٹ

یو اے ای یا براستہ دبئی دوسرے ممالک میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو پیشگی کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، جو زیادہ سے زیادہ  4 دن پرانا ہو، رپورٹ کلئیر آنے کی صورت میں ہی مسافر دبئی سمیت عرب امارات کا سفر کرسکیں گے، بورڈنگ کے وقت یہ سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا، یو اے ای نے ٹیسٹ کیلئے نجی لیبارٹری چغتائی لیب کو نامزد کیا ہے۔

چغتائی لیب

کراچی میں چغتائی لیب شرف آباد میں واقع سینٹر سے یہ ٹیسٹ کرایا جاسکے گا، یہ سینٹر الخلیج ٹاور میں گراؤنڈ فلور پر واقع ہے، لاہور میں چغتائی لیب نمبر 7 جیل روڈ، اسلام آباد میں بلیو ایریا، راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے گیٹ نمبر 3 کے سامنے فیملی پلازہ، پشاور میں ڈبگری گارڈن اور سیالکوٹ میں چرچ روڈ نزد سردار بیگم اسپتال اور کراون اسپتال کے سامنے  کمشنر روڈ پر واقع چغتائی لیبارٹریوں میں یہ ٹیسٹ کرائے جاسکیں گے۔

1 Comment
  1. نقل اثاث دبي says

    Thanks for sharing this information

Leave A Reply

Your email address will not be published.