بھارت میں تیل کی قیمتیں پاکستان سے ڈبل
دہلی:پوری دنیا میں تیل سستا ہونے کے باوجود بھارت میں مودی حکومت اور تیل کمپنیوں نے عوام کا تیل نکال دیا، بھارت میں پہلی بار ڈیزل کے نرخ پیٹرول سے بڑھ گئے ہیں۔
دہلی میں ڈیزل 79 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول 79 روپے 76 پیسے فروخت ہورہا ہے، یعنی پاکستانی روپے کے حساب سے ڈیزل و پیٹرول 160 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرول نرخ 74 روپے 52 پیسے اور ڈیزل 80 روپے 15 پیسے لیٹر ہیں جو بھارت سے آدھے ہیں۔
پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے تیل سستا ہونے پر اس پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی تھی اور تیل قیمتوں میں عالمی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جبکہ بھارت میں مودی سرکار نےاس پر اضافی ٹیکس لگا دئیے جس سے تیل سستا ہونے کے بجائے مزید مہنگا ہوگیا،بھارت میں فی لٹر تیل پر 50 روپے سے زیادہ ٹیکس لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی عوام مہنگائی سے پریشان ہیں،ان کا کہنا ہے لاک ڈاؤن نے کمر توڑ رکھی ہے اوپر سے مہنگے تیل سے ہر چیز کی قیمت اوپر جارہی ہے۔