جنگ سے بچنے کیلئے مہاجرین اٹلی پہنچنا شروع ہوگئے

0

روم: روسی حملے کےبعد جانیں بچانے کیلئےملک چھوڑنے والے یوکرائنی مہاجرین اٹلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، دوسری طرف اطالوی شہری ان مہاجرین کا کھلا دل سے استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں، دوسری طرف اٹلی کے مختلف شہروں میں روسی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی حملےکے بعد جانیں بچانے کےلئےلاکھوں یوکرائنی شہری وہاں سے فرار ہوکر پڑوسی ممالک پولینڈ اور ہنگری پہنچ رہے ہیں، جہاں سے وہ آگے دوسرے یورپی ملکوں کا رخ کررہے ہیں، اس حوالے سے اٹلی میں بھی یوکرائنی مہاجرین کا پہلا گروپ پہنچ گیا ہے، خواتین وبچوں پر مشتمل 50 مہاجرین بس کے ذریعہ اٹلی کے سرحدی علاقے Trieste پہنچے ہیں، ان خواتین وبچوں کے مرد یوکرائن میں ہی مزاحمت کے لئے رک گئے ہیں، اٹلی داخل ہونے پر اطالوی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا،

بعد ازاں یہ مہاجرین بریشیا، میلان اور روم سمیت مختلف شہروں کے لئے روانہ ہوگئے، جہاں ان کے پہلے سے عزیز موجود ہیں، اٹلی میں پہلے سے 2 لاکھ 36 ہزار یوکرائنی شہری رہتے ہیں، جن میں 80 فیصد خواتین ہیں، دوسری طرف اٹلی کے مختلف شہروں میں روسی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مئیرز کی جانب سے یوکرائنی شہریوں کے لئے اپنے دروازے کھولنے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.