کچھ عادت سی ہوگئی ہے صاحب، یورپی ملک کے شہری عجب چیز کے عادی ہوگئے

0

برسلز: انسان کو عادت کسی بھی چیز کی پڑ جائے، پھر چھوٹتی مشکل سے ہی ہے، آپ چشمہ ،ٹوپی یا ایسی کوئی چیز پہننے لگ جائیں ، تو پھر ان کے بھی عادی ہوجاتے ہیں، اور ضرورت ختم ہونے پر بھی انہیں آسانی سے چھوڑنے کو دل نہیں کرتا،ا یساہی کچھ معاملہ ایک یورپی ملک کے شہریوں کی طرف سے سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں 2 برس قبل وبا پھیلنے کے بعد اس سے بچاو کے لئے ماسک لازمی قرار دئیے گئے، اس وقت ماسک پہننے بیشتر لوگوں کے لئے مشکل ہورہا تھا، کوئی کہتا تھا کہ اس میں سانس گھٹتی ہے، کسی کو اس میں سے بو آتی تھی، کوئی الرجی کی شکایت کرتا تھا، لیکن اب دو برس مسلسل پہننے کے بعد جرمن شہری تو لگتا ہے، اس کے عادی ہی ہوگئے ہیں، کیوں کہ اس حوالے سے کئے گئے سروے میں جرمنی کے اکثریتی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پابندی اٹھنے پر بھی ماسک پہننے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ INSA کے سروے میں 52 فیصد جرمن شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ماسک پہنتے رہیں گے، جبکہ 79 فیصد جرمن پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر ،76 فیصد شاپنگ اور 66 فیصد طویل فاصلے والی ٹرینوں میں ماسک جاری رکھنے کے حامی نظر آئے، ہر 10 میں سے صرف 4 جرمن شہری پابندی ختم ہونے پر ماسک کا استعمال ترک کرنے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمن حکومت 20 مارچ کو زیادہ تر سماجی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرچکی ہے، تاہم ماسک پابندی ہٹانے کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دیا گیا ، اس معاملے میں جرمن حکومت میں شامل جماعتوں میں اختلاف ہے، جرمن چانسلر اولف شولز اور ان کی اتحادی ایک جماعت گرین پارٹی ماسک کی پابندی غیر معینہ عرصہ کیلئے جاری رکھنے کی حامی ہے، تاہم حکومتی اتحادکی تیسری جماعت فری ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ یہ پابندی حکومت کو نہیں لگانی چاہئے، کہاں ماسک پہننا ہے، اور کہاں نہیں پہننا ، یہ شہریوں پر چھوڑ دینا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.