اٹلی میں اچانک رات کے وقت آسمان سرخ ہوگیا

0

روم: اٹلی میں اچانک رات کے وقت آسمان سرخ ہوگیا، لوگوں کی بڑی تعداد یہ منظر حیرت سے دیکھتی رہی، آسمان سرخ ہونے کے ساتھ لاوا پھٹنے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، تاہم حکام کے مطابق اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کا سب سے بلند اور متحرک لاوا اٹلی کے جزیرے سسلی میں واقع ہے، اور اسے Mount Etna کے نام سے جانا جاتا ہے، جمعرات کی رات کو یہ لاوا پھر پھٹنا شروع ہوگیا، 3300 میٹر بلند اس پہاڑ سے پھٹنے والے لاوے سے آسمان سرخ ہوگیا، اور دھوئیں کے بادل 8 کلومیٹر تک پھیلتے چلے گئے، یہ لاوا اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ شدت سے 1992 میں پھٹا تھا، تاہم  گزشتہ چند ماہ کے دوران بھی یہ وقتاً فوقتاً پھٹتا رہا ہے،  حکام کا کہنا ہے کہ لاوا پھٹنے کے بعد اس کی خاک علاقے میں پھیل گئی ہے، تاہم اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ اطالوی حکام نے لاوا پھٹنے کے بعد احتیاطی اقدامات کئے ہیں، جبکہ لوگوں کو بھی وہاں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں سینکڑوں افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم، ایسا کیا ہوا؟

واضح رہے کہ اس پہاڑ سے لاوا گزشتہ برس سے بار بار پھٹ رہا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اس کی شدت زیادہ نہیں ہوتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.