تحریک انصاف اوورسیز الیکشن مشکوک ہوگئے، سابق صدر تحریک انصاف اٹلی کا پینل سے اظہار لاتعلقی

0

رپورٹ (احساس نیوز): پاکستان تحریک انصاف اٹلی چیپٹر کے انتخابات میں بڑا موڑ آگیا، سابق صدر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے انتخابی امیدواروں کے پینل میں شامل اپنے پینل نظریاتی گروپ کے نام سے اعلان لاتعلقی کردیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں سابق صدر تحریک انصاف اٹلی اور نظریاتی گروپ کے قائد فہد چیمہ نے کہا کہ ان کا گروپ انتخابات میں نیوٹرل رہے گا اور انتخابات میں حصہ نہیں لے گا تاہم مشاورت کے بعد ہی کسی گروپ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نیوز جس میں سابق صدر فہد چیمہ کا پینل میں نام دیا گیا ہے محض جھوٹ ہے اور ایسا کام کرنے والوں کے خلاف او آئی سی جلد کروائی کریگی، نظریاتی گروپ پینل رجسٹر پینل ہے جس کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا جاچکا ہے۔

فہد چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی نظریاتی گروپ پینل کا نام دیا ہے اسکو انتباہ کیا جاتا ہے کہ نام واپس لیا جائے ورنہ ان کے خلاف کروائی کرواتے ہوئے پینل نااہل کروادیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جو طریقہ کار اوورسیز انٹرنشنل چیپٹر کی جانب سے اپنایا گیا ہے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے بغیر کسی کی اجازت کے پینل میں نام شامل کرنے پر الیکشن ملتوی کیا جائے اور مکمل تحقیق کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آئندہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان دوبارہ کرتے ہوے اچھی مثال قائم کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.