روم: زیادہ گھنٹیاں بجانے والا اطالوی پادری مشکل میں آگیا، لوگوں کی شکایت پر حکام نے پادری پر جرمانہ عائد کردیا، لوگوں نے پادری کی شکایت کی تھی کہ وہ سارا دن گھنٹیاں بجاتے رہتے ہیں، جس سے وہ متاثر ہوتے ہیں، پادری کو اب حکام نے گھنٹیوں کے حوالے سے پابند بھی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلورنس میں Santa Maria a Coverciano چرچ کا آس پاس رہنے والوں سے گزشتہ 4 سال سے تنازعہ چل رہا تھا، اطالوی خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ نے فلورنس کے اخبار کے حوالے سےرپورٹ میں بتایا ہے کہ رہائشیوں کو شکایت تھی کہ پادری Don Leonardo Guerri دن بھر گھنٹیاں بجاتا رہتا ہے، پادری صبح 8 بجے پہلی گھنٹی بجاتا ہے، اور پھر رات 9 بجے تک وقفے وقفے یہ یہ عمل جاری رکھتا ہے، جس سے ان کی نیند ، آرام اور کام ہر چیز متاثر ہورہی ہے، اتوار کا دن تو ہر آدھے گھنٹے بعد گھنٹی بجائی جاتی ہے۔
اب 4 سال سے زیر سماعت معاملے پر ماحولیاتی ایجنسی نے فیصلہ سنایا ہے، اور شور کی آلودگی کا جائزہ لینے کے بعد پادری پر 2 ہزار یورو جرمانہ کردیا ہے، اس کے علاوہ انہیں بار بار گھنٹیاں نہ بجانے کی ہدایت کی گئی ہے، البتہ وہ دن میں دو بار صبح کی دعائیہ تقریب اور شامل 6 بجے اختتام پر گھنٹی بجاسکیں گے، فرانسیسی خبر ایجنسی کے بعد اس حوالےسے موقف کے لئے پادری سے رابطہ کیا گیا ،لیکن انہوں نے تبصرہ سے گریز کیا۔