ٹکٹ کٹاؤ، لائن بناؤ، پیسے لو اور واپس جاؤ، تارکین کو نئی پیشکش

0

برسلز: ٹکٹ کٹاؤ، لائن بناؤ، پیسے لو اور واپس جاؤ، تارکین وطن کو یورپی رکن ملک نے نئی پیشکش کردی، جس کا مقصد ملک میں پھنسے ہوئے تارکین کو واپسی کا راستہ دینا ہے، پرکشش پیکج ملنے پر تارکین کی بڑی تعداد واپسی کا راستہ پکڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین بھیجنے کا لالچ دے کر بلوائے گئے ہزاروں تارکین کو بیلاروس نے سرحدی علاقے میں پھنسادیا، ان میں سے زیادہ تر تو پولینڈ  کی سرحد پر جمع ہیں، تاہم لتھوانیا میں بھی سینکڑوں تارکین داخل ہوئے، ان تارکین کو واپس بھجوانے کے لئے اب لتھوانیا نے پرکشش پیکج دینے کا اعلان کیا ہے، حکام کے مطابق رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے تارکین کو واپسی کا ٹکٹ اور ایک ہزار یورو نقد دیا جائے گا،اس سے قبل لتھوانیا واپس جانے والے تارکین کو 300 یورو ادا کررہا تھا۔

 لتھوانیا کی وزیر داخلہ Agne Bilotaite کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ کی زیادہ تر درخواستیں مسترد کرنے کے بعد ہمیں تارکین کو واپس بھیجنے کے لئے کوئی حل نکالنے کی ضرورت ہے، اس لئے ہم نے واپسی پر دی جانے والی رقم میں بڑا اضافہ کیا ہے، لتھوانیا پہلے ہی پناہ کے لئے دائر ہونے والی درخواستوں کو نمٹا چکا ہے، اور 3272 میں سے صرف 54 کو منظور کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.