یورپی ممالک نے ہزاروں مہاجرین کو اپنے ملکوں میں لاکر بسانے پر اتفاق کرلیا

0

برسلز: یورپی یونین کے 15 رکن ممالک نے مدد کے لئے ضرورت مند ایک ملک کے ہزاروں شہریوں کو پناہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ یورپی ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے، دوسری جانب وزرائے خارجہ نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران افغانستان سے 28 ہزار سے زائد افراد کو پناہ دینے کے بعد اب یورپی یونین کے رکن ملکوں نے مزید 40 ہزار افغانوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں سے جرمنی سب سے زیادہ 25 ہزار افغانوں کو پناہ فراہم کرے گا، جبکہ فرانس اور اسپین ڈھائی ڈھائی ہزار، اور ہالینڈ 3 ہزار افغانوں کے لئے اپنے دروازے کھولے گا، جرمن خبر ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق مجموعی طور پر 38 ہزار 146 افراد کو یورپی ممالک منتقل کیا جائے گا۔

یورپی یونین کی داخلہ امور کی کمشنر یلو جونسن نے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ رکن ممالک نے ایسے افغان شہریوں کو جن کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں، افغانستان سے نکال کر تحفظ دینے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ غیرقانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.