خوش قسمتی اور بدقسمتی میں چند لمحات کا فرق، اطالوی شہری کی جان لے گیا

0

روم: وہ کہتے ہیں کہ جب قسمت خراب ہو تو بندہ اونٹ پر بیٹھا ہو، تب بھی کتا کاٹ لیتا ہے، ایسا ہی کچھ ایک اطالوی شہری کے ساتھ ہوا ہے، اس کی قسمت نے ایک حادثے سے بچایا، تو بدقسمتی دوسرے حادثے کی صورت میں جان لینے کیلئے کھڑی تھی، دوسری طرف ایک طالبعلم کی خود کشی کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلابریا کے علاقے Potenza کے قریب بدھ کی صبح ایک 24 سالہ اطالوی نوجوان اپنی کار میں جارہا تھا کہ اچانک کار میں آگ لگ گئی، یہاں خوش قسمتی نے اس کا ساتھ دیا، اور وہ بحفاظت کار سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، لیکن وہ کار سے نکلا ہی تھا کہ قریب سے گزرنے والی گاڑی نے اسے کچل دیا، اور یوں اس کی خوش قسمتی چند لمحات تک محدود رہی اور اس کی جان چلی گئی۔

دوسری طرف باری ( Bari) کے علاقے میں اسکول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 14 سالہ طالبعلم نے اپنے ہم جماعتوں کے سامنے کلاس روم کی کھڑکی سے کود کر خود کشی کرلی، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق Ruvo di Puglia کے سائنس اسکول کا یہ طالبعلم امتحان میں نمبر کم آنے پر ڈپریشن کا شکار تھا، اسکول میں تدریس کے دوران پیریڈ تبدیل ہوا، اور ٹیچر چلا گیا، جبکہ دوسرا ٹیچر ابھی کلاس میں نہیں پہنچا تھا، کہ اس اثنا میں اس بدقسمت بچے نے اوپری منزل پر واقع کلاس روم کی کھڑکی کھولی اور اس پر کودنے کے لئے چڑھ گیا، اس کے کلاس فیلوز نے اسے روکنے کے لئے بہت آوازیں لگائیں، لیکن اس بچے نے چھلانگ لگادی، اور یوں اس کی جان چلی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.