اٹلی میں موسم کے تیور تبدیل، طوفانی بارش، سرد ہوائیں کہاں چلنے کا امکان ہے؟

0

روم: اٹلی میں مختصر وقفے کے بعد موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لے لی ہے، اور تازہ بارش اور سردی کی لہر نے ایک بار پھر مختلف علاقوں میں دستک دینا شروع کردی ہے، اطالوی محکمہ موسمیات نے مختلف ریجنز کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مختصر میں وقفے کے بعد خراب موسم نے پھر بدھ سے ڈیرہ جمانا شروع کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ٹھنڈی ہوائیں اپنے جلو میں بارش لئے ہوئے سردانیہ میں داخل ہوگئی ہیں، اور ٹھنڈی ہواوں اور بارش کا یہ سلسلہ تسکونی، لازیو، کمپانیا، کلابریا، سسلی کے ساحلی علاقوں اور لیگویریا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا، رپورٹ کے مطابق تسکونی کے شمالی علاقوں، لازیو اور کمپانیا میں طوفانی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ ایمیلا رومانیہ اور وینیتو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

آج جمعرات سے موسم مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، تیز بارش کی وجہ سے روم، لاطانیہ ، Rieti ،Frosinone اور Caserta کے علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، ان علاقوں میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے، جس سے سمندر بھی ساحل پر کچھ نہ کچھ مچلتا نظر آئے گا، اس دوران سردانیہ سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.