انسانی اسمگلرز، جرائم کیخلاف 29 یورپی ملکوں میں بڑا آپریشن، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

0

ہیگ: یورپی ممالک میں انسانی اسمگلروں اور منظم جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے، جو 5 روز تک جاری رہا، اس دوران چھاپوں اور چیکنگ کے دوران بڑی تعداد میں یورپی پولیس فرنٹکس نے گرفتاریاں کی ہیں، یہ آپریشن 8 سے 12 نومبر کے درمیان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پولیس فرنٹکس نے مختلف ملکوں کی پولیس کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلروں اور منظم جرائم کے نیٹ ورک کے خلا ف بڑا آپریشن کیا ہے، جاری تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن 8 سے 12 نومبر کے درمیان کیا گیا، جس میں بلقان کے زمینی روٹ، سڑکوں اور ہوائی اڈوں پر کارروائی کی گئی، اور 212 انسانی اسمگلرز و جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اس آپریشن میں آسٹریا اور رومانیہ نے لیڈنگ کردار ادا کیا، جبکہ مجموعی طور پر 29 ممالک کی فورسز شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر نیٹ کی خفیہ دنیا کیخلاف اٹلی و یورپ اور امریکہ میں بڑا آپریشن ، حکام برآمدگیاں دیکھ کر حیران

یورپی پولیس کے مطابق 14 ہزار سے زائد افسران اور پولیس نے آپریشن میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، جس میں 212 گرفتاریوں کے علاوہ مزید 89 مشتبہ افراد کی نشان دہی بھی کی گئی ہے، آپریشن میں ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد اور 91 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.