اٹلی میں تارک وطن کی عجیب حرکت

0

روم: اٹلی کے علاقے بلونیا میں تارک وطن نے پیٹرول پمپ پر پہنچ کر عجیب حرکت کردی، اور اپنی ہی جان کو خطرے میں ڈال دیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، فوری طور پر یہ علم نہیں ہوسکا کہ تارک وطن نے ایسا کیوں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے بلونیا میں ایک 41 سالہ تارک وطن اپنی گاڑی میں Don Sturzo کے سروس ایریا میں پہنچا، وہاں اس نے کار روکی، اور پھر گاڑی سے باہر نکل کر اپنے اوپر پیٹرول چھڑکنا شروع کردیا، اس کے بعد اچانک خود کو آگ لگالی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس کے جسم کو لپیٹ میں لے لیا، وہاں موجود 2 افراد نے اسے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے بچانے کی کوشش کی، جبکہ اس دوران پولیس کو بھی کال کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی کی کوشش، نویں منزل سے چھلانگ لگانے والا کہاں اٹک گیا؟

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں خودکشی کی اجازت دلانے کیلئے ریفرنڈم کی مہم کامیاب

پولیس اور ریسکیو ورکرز نے مراکشی تارک وطن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ زخمی کے جسم کا بڑا حصہ جل گیا ہے، فوری طور پر یہ علم نہیں ہوسکا کہ تارک وطن نے خود سوزی کیوں کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.