سیلاب اور طوفانوں نے اٹلی کا راستہ دیکھ لیا

0

روم: ایسا لگتا ہے کہ سیلاب اور طوفانوں نے اٹلی کا راستہ دیکھ لیا ہے، چند روز کے وقفے سے اٹلی کے کسی نہ کسی علاقے میں طوفانی بارش اور طوفان آجاتا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سےاٹلی متاثر ہورہاہے،مزید کئی علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی ہے، جس میں مالی اور جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں Blas طوفان نے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، طوفانی بارش سے سڑکیں اور گلیاں ندی نالے کا روپ پیش کرنے لگیں، لوگ تیراکی کرتے بھی نظر آئے، طوفان سے ہونے والی بارشوں سے کلابریا، سسلی، لگوریا، تسکونی ، سردانیہ ، سلانتو کے علاقے متاثر ہوئے ہیں، Porto Pino میں ایک 81 سالہ شخص کار ڈوبنے سے ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں طوفانی بارشوں نے تباہ مچادی، جانی و مالی نقصان، مزید کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں: یورپ کا ایسا علاقہ جہاں پہلی بار بارش، سائنسدان پریشان ہوگئے

حکام کا کہنا ہے کہ کار بہہ کر کافی دور چلی گئی تھی، Cagliariمیں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے، شہر کے مئیر پاولو تروزو کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے کہ ہم اسے واٹر بم سے تعبیر کرسکتے ہیں، اتنی طوفانی بارش کے پانی کو سنبھالنے کسی کے بس میں نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.