اٹلی میں کاروں کی انسپکشن فیس میں اضافہ کردیا گیا

0

روم: اٹلی میں کاروں کی انسپکشن کی فیس میں اضافہ لاگو ہوگیا، انسپکشن فیس کے نئے نرخ جاری کردئیے گئے ہیں، اطالوی وزارت انفراسٹرکچر و ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے ڈگری جاری کی تھی، اس سے قبل کاروں کی انسپکشن فیس 45 یورو تھی، جسے اب بڑھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کاروں کی انسپکشن فیس میں منگل سے اضافہ لاگو ہوگیا ہے، یہ اضافہ یکم نومبر سے کرنے کی منظوری دی گئی تھی، تاہم پیر کو چھٹی تھی، اس طرح یہ اضافہ عملی طور پر منگل سے لاگو ہوا ہے، اس سے پہلے کاروں کی انسپکشن فیس 45 یورو تھی، جسے اب بڑھا کر 54 یورو 95 سینٹ یعنی تقریباً 55 یورو کردی گئی ہے، اگر یہ انسپکشن پرائیوٹ کمپنی کرے گی، تو اس فیس میں 22 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ، سوا10 یورو موٹرائزیشن ریٹ، اور ایک یورو78 سینٹ پوسٹ چارجز شامل ہوں گے، یوں مجموعی فیس79 یورو ہوجائے گی۔

اس سے پہلے یہ فیس 66 یورو 88 سینٹ تھی، اس طرح فیس میں 18 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے انسپکشن کرنے والی کمپنیوں کی تنظیم ’’سی جی آئی اے‘‘ کے صدر رابرٹ بوٹان کا کہنا ہے کہ 2007 سے فیس میں اضافہ نہیں ہوا تھا، فیس میں اضافے سے انسپکشن کا معیار بھی جدید اور زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ اس اضافے کے اثرات سے گاڑی مالکان کو جزوی طور پر بچانے کے لئے حکومت نے 2021 سے 2023 کے درمیان انسپکشن کرانے پر 9 یورو 95 سینٹ کا واوچر بونس بھی متعارف کرایا ہے، جو ایک بار کلیم کیا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.