طویل ترین سفری پابندیاں ختم کردیں، ائرپورٹس پر جذباتی مناظر

0

میلبورن: کرونا کی وجہ سے دنیا میں طویل لاک ڈاون اور سفری پابندیاں لگانے والے امیر ملک نے بالاخر پابندیاں ہٹادیں، طویل عرصہ بعد لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ، تو بہت ہی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، لوگ ایک دوسرے سے گلے لگ لگ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں طویل سفری پابندی والے آسٹریلیا نے بالاخر 600 دنوں کے بعد اپنی سرحدیں، اور ائرپورٹس دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کے لئے کھول دئیے ہیں، تقریباً 19 ماہ بعد ملک باہر سے آنے والوں کے لئے کھلنے پر ائرپورٹس پر جذباتی مناظر دیکھنے میں بھی آئے، آسٹریلیا نے 20 مارچ 2020 کو کرونا کی وبا سے بچنے کے لئے دوسرے ملکوں سے آنے والےمسافروں پر سخت پابندیاں لگادی تھیں، جن کی زد میں آسٹریلیا کے وہ اپنے ہزاروں شہری بھی آگئے ، جو دوسرے ملکوں میں رہتے ہیں، آسٹریلوی شہریوں کو بھی ان 600 دنوں کے دوران 14 روز کے لازمی ہوٹل قرنطینہ سمیت سخت شرائط پر ہی وطن واپسی کی اجازت تھی۔

تاہم اب میلبورن اور سڈنی دونوں بڑے شہروں نے ویکسین شدہ آسٹریلوی شہریوں کو قرنطینہ کے بغیر سفر کی اجازت دے دی ہے، آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ مورسن نے فیس بک پوسٹ میں اسے عظیم دن قرار دیا ہے، سڈنی ائرپورٹ پر پہلی پرواز پہنچی تو اس میں آنے والے مسافروں کی خوشی دیدنی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.