اٹلی میں ریلوے اسٹیشن پر پاکستانیوں کے ساتھ بڑی واردات ہوگئی

0

روم: اٹلی میں ریلوے اسٹیشن پر دو پاکستانی نوجوانوں سے واردات ہوگئی، دونوں پاکستانیوں نے مزاحمت کی بھی کوشش کی، لیکن ملزمان نے چاقو نکال لئے، اور انہیں دھمکی دی کہ اگر مزاحمت کی تو جان سے مار دیں گے، جس کے باعث حملہ کرنے والے وقتی طور پر انہیں دبانے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے  صوبہ مونزا کے علاقے سرجینو SEREGNO میں دو پاکستانی تارکین وطن  ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کررہے تھے، کہ اس دوران وہاں مراکش سے تعلق رکھنےوالے  دو نوجوان  پہنچ گئے، جو نشے میں بھی دھت تھے، ان دونوں مراکشیوں نے پہلے پاکستانیوں کا راستہ روکا، اور ان سے سامان حوالے کرنے کا کہا، اس موقع پر پاکستانیوں نے مزاحمت کی کوشش کی، تو مراکشیوں نے چاقو نکال لئے، اور انہیں دھمکی دی کہ اگر مزاحمت کی تو جان سے مار دیں گے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور مراکشیوں نے ایک پاکستانی ورکر پر تشدد بھی شروع کردیا، تاہم اس دوران دوسرا پاکستانی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

فرار ہونے والے پاکستانی نے پولیس کو بھی واردات کی اطلاع دے دی، جس پر کارا بیری پولیس نے دونوں ملزموں کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق دونوں مراکشی پہلے بھی وارداتیں کرچکے ہیں، اب انہیں مونزا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.