میلان: اٹلی کے سیاحتی شہر میں گاڑی کے آگے کتا آ جانے کے معاملے کا افسوسناک انجام ہوا ہے، جھگڑے نے ایک شخص کی زندگی خطرے میں ڈال دی، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ ملوث ملزم کو بھی تلاش کیا جارہا ہے،
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے سیاحتی شہر COMO میں Tavernerio کے علاقے میں ایک 77 سالہ بابا اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں جارہا تھا، کہ ان کی گاڑی کے آگے کتا آگیا، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق اس موقع پر کتے کا مالک 17 سالہ نوجوان اپنا کتا کار سے ٹکرانے پر مشتعل ہوگیا، اور لڑکی کے ساتھ الجھنے لگا، یہ دیکھ کر کار میں موجود اس کا والد باہر آیا، اور نوجوان کو سمجھانے کی کوشش کرنے لگا، تاہم غصے میں پاگل ہونے والا نوجوان اس بابے پر بھی پل پڑا، اور اسے گھونسا یا تھپڑ دے مارا۔
اس کے نتیجے میں بزرگ شہری زمین پر گرا، اور اس کا سر زمین سے اس زور سے ٹکرایا کہ وہ بے ہوش ہوگیا، اور سر پر چوٹ کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہے، واقعہ کے بعد بزرگ پر حملہ کرنے والا نوجوان وہاں سے فرار ہوگیا، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔