اٹلی میں بجلی اور تیل مزید مہنگا ہوگیا

0

روم: دنیا بھر میں جاری مہنگائی کی لہر کے دوران اٹلی میں بھی بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اور ایک ہفتے کے دوران بجلی اور تیل دونوں مزید مہنگے ہوئے ہیں، اس حوالے سے نئی قیمتیں سامنےآگئی ہیں، دوسری طرف نئی اطالوی ائرلائن میں ملازمت کے لئے بہت بڑی تعداد میں درخواستیں آئی ہیں۔

اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق 30 اگست سے شروع ہونے والے ہفتے کے لئے بجلی قیمتوں میں 15 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، اور بجلی کی اوسط قیمت 130 یورو54 سینٹ پر میگاواٹ ہوگئی ہے، جو اس سے پہلے کی قیمتوں سے 17 یورو29 سینٹ زیادہ ہے، اسی طرح تیل کی قیمتوں میں بھی 5 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ ایک یورو 65 سینٹ فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں موجیں ختم، قرضے، ٹیکس، بلوں کی وصولی شروع

ائرلائن ملازمت کیلئے درخواستیں

دوسری طرف الطالیہ کی جگہ اٹلی میں نئی قائم کی جانے والی سرکاری ائرلائن میں ملازمتوں کے لئے کئی گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حکام کے مطابق مجموعی طور پر 30 ہزار کے قریب لوگوں نے نئی ائرلائن میں ملازمت کے لئے درخواستیں دی ہیں، جن میں ختم کی گئی الطالیہ کے 7 ہزار 200 ملازم بھی شامل ہیں، صرف پائلٹس کیلئے 2760 امیدوار سامنے آئے ہیں ، جبکہ فضائی عملے کیلئے امیدواروں کی تعداد 8 ہزار 97 رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.