ٹرین میں چھپ کر اٹلی سے جرمنی جانے والے تارکین کو بچوں نے پھنسادیا

0

برلن: اٹلی سے چھپ کر ایک دوسرے یورپی ملک جرمنی جانے والے 14 تارکین منزل پر پہنچ کر پکڑے گئے، ان میں سے کچھ تو اپنے ساتھ موجود بچوں کی وجہ سے پکڑے گئے، جبکہ ایک گروپ نے جلد بازی کی وجہ سے نہ صرف جانیں خطرے میں ڈال دیں۔

بلکہ حکام کی نظروں میں بھی آئے، ان میں سے 3 کو واپس اٹلی بھیج دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کرونا کا بحران شروع ہونے کے بعد یورپی ملکوں کی جانب سے سرحدوں پر سخت چیکنگ کا عمل نافذ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب تارکین کے لئے ایک یورپی ملک سے دوسرے ملک جانا آسان نہیں رہا، ایسے میں وہ چھپ کر اپنی مرضی کے ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں، اٹلی سے جرمنی جانے والے 14 تارکین نے بھی کچھ ایسا ہی کیا، مسافر ٹرین میں جانا انہیں ممکن نہ لگا، تو وہ مال ٹرین میں چھپ گئے، ان میں سے دو ترک اور ایک شامی تارک وطن ہفتہ کو مال گاڑی میں چھپ کر جرمنی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ، جب مال ٹرین Rosenheim اسٹیشن پہنچی تو جلد بازی میں ان تارکین نے ترپال اٹھا کر دیکھنے کی کوشش کی، اس دوران وہ ریلوے لائن کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی لائن سے بھی بال بال بچے، جبکہ فضا میں موجود ہیلی کاپٹر میں بیٹھے جرمن اہلکاروں کی نظریں ان پر پڑگئیں، جن کی اطلاع پر پولیس نے انہیں حراست میں لے کر واپس ڈیپورٹ کردیا، اس کے بعد اتوار کو 11 تارکین کا ایک اور گروپ مال ٹرین میں چھپ کر اٹلی سے جرمنی پہنچا۔

میونخ جانے والی یہ ٹرین Raubling اسٹیشن پہنچی تو اس میں چھپے ہوئے تارکین کی ٹرین میں ترپال کے نیچے کچھ ہل جل پولیس کی نظروں میں آگئی، پولیس اس کے قریب گئی، تو ٹرین میں چھپے تارکین کے بچوں کی رونے کی آوازیں آرہی تھیں، جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور 11 تارکین کو پکڑلیا، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں، اس گروپ میں 5 فلسطینی تارکین اور ایک ترک جوڑا بھی شامل ہے، جنہیں اب تارکین کے مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی سے فرانس جانے کیلئے جان کی بازی کھیلنے والا جان ہی ہارگیا

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹرین میں سوار ہو کر اٹلی سے فرانس جانے کی کوشش میں 17 سالہ تارک وطن جان گنوا بیٹھا تھا۔ فرانس کی سرحد پر Ventimiglia کے قریب جب ٹرین ایک سرنگ میں داخل ہوئی تو مذکورہ نوجوان اوپر لگی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا تھا، جس سے اس کی جان چلی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.