اٹلی میں بڑی لاٹری جیتنے والی مائی خالی ہاتھ رہ گئی، دھوکہ کیسے ہوا؟

0

روم: اٹلی میں ایک مائی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوکر پھر روٹھ گئی، مائی کی بڑی لاٹری لگی، لیکن لاٹری لگنے کے باوجود خالی ہاتھ ہی رہ گئی، نمبر چیک کرانے کے چکر میں مائی کے ساتھ فراڈ ہوگیا، کارا بیری پولیس نے فراڈئیے کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ناپولی کے علاقے Stella میں ایک بزرگ خاتون دکان پر روزانہ سگریٹ وغیرہ لینے جاتی تھی، گزشتہ روز وہ صبح دکان پر گئی اور وہاں سے لاٹری کے دو ٹکٹ بھی لے لئے، ان میں سے ایک کارڈ پر کچھ نہ نکلا ، لیکن دوسرے لاٹری کارڈ پر مائی کا چھکا لگ گیا، اور سب سے بڑا 5 لاکھ یورو کا انعام لگ گیا، مائی نے لاٹری کارڈ کے نمبر ملا کر دیکھ تو لئے ، لیکن اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، اور وہ اسی دکان پر چلی گئی ، جہاں سے اس نے لاٹری کارڈ خریدا تھا، اور دکاندار سے لاٹری نمبر دیکھ کر تصدیق کے لئے کہا، دکان کے ایک نوجوان ملازم نے لاٹری ٹکٹ کو عدسے سے چیک کیا ، اور جب اسے تصدیق ہوگئی کہ اس نمبر پر 5 لاکھ یورو نکل آئے ہیں، تو اس نے لاٹری ٹکٹ مائی کو واپس کرنے کے بجائے اپنے ایک ساتھی کی طرف بڑھا دیا، جس نے ٹکٹ لے کر وہاں سے دوڑ لگادی۔

مائی نے اس فراڈ پر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا، اور پولیس اب اس فراڈئیے کی تلاش میں ہے، جو 5 لاکھ یورو والا لاٹری ٹکٹ لے کر فرار ہوا ہے، تاہم اس کا فوری طور پر کچھ پتہ نہیں چل سکا ، دوسری جانب مائی کے پاس لاٹری ٹکٹ کی فوٹو اسٹیٹ بھی موجود نہیں تھی، جس پر پولیس نے لاٹری کی اس پوری سیریل کو بلاک کروادیا ہے، جو مائی کے ٹکٹ سے تعلق رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.