اٹلی میں حکومت نےکس چیز کی خریداری پر ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کردیا

0

روم: اٹلی میں پرانے ٹی وی سے بیزار آئے ہوئے افراد کے لئے خوش خبری ہے، حکومت نے نئے ٹی وی کی خریداری کے لئے خصوصی بونس کا اعلان کردیا ہے، جس کےبعد نئے ٹی وی کی خریداری آسان ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے ٹی وی بونس کا اعلان کیا ہے، اطالوی وزیرصنعت Giancarlo Giorgetti نے بدھ کو اس نئے بونس کا اعلان کیا، جس کے تحت نئے ٹی وی کی خریداری پر حکومت 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دے گی، جو زیادہ سے زیادہ سو یورو ہوگا، ٹی وی بونس حاصل کرنے کے لئے ضروری ہوگا کہ آپ نئے اور جدید ٹی وی سیٹ خریدیں، اسکیم کی اہم بات یہ ہے کہ پرانی اسکیم کے برعکس اس بونس کا اطلاق اٹلی کے تمام شہریوں اور قانونی رہائشی افراد پر بلاتفریق کیا گیا ہے، اور اس میں ایزے یعنی آمدن کی شرط نہیں رکھی گئی، یعنی زیادہ آمدن والے افراد بھی اس بونس کے ذریعہ نئے ٹی وی کی خریداری پر حکومت سے 100 یورو تک وصول کرسکتے ہیں۔

اطالوی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی نئے ٹی وی خریدنے کے لئے مدد کرنا چاہتی ہے، جو جدت کے حامل ہیں، اور جن کی کارکردگی زیادہ بہتر ہے، 20 فیصد ٹی وی بونس حاصل کرنے کے لئے ضروری ہوگا، 22 دسمبر 2018 سے پہلے خریدا گیا ٹی وی سیٹ اسکریپ کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.