اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے یورو کے ڈھیر لگادئیے

0

روم: اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ملک کے لئے یورو کے ڈھیر لگادئیے، سفیر پاکستان کی طرف سے مسرت کا اظہار کیا گیا ہے، اور پاکستانی تارکین کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،مئی میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے 5 کروڑ 34 لاکھ ڈالر بھیجے ہیں، جبکہ گزشتہ برس مئی میں 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ملک کے لئے یورو کے ڈھیر لگادئیے ہیں، برطانیہ کے بعد یورپی ممالک میں سب سے زیادہ پاکستانی اٹلی میں ہی بستے ہیں، پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اٹلی میں مقیم پاکستانی تارکین نے 66 فیصد زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے، انہوں نے بتایا کہ جولائی سے مئی کے دوران 53 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا، جبکہ گزشتہ برس 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے، مئی میں سب سے زیادہ 101 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سال مئی میں اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے 5 کروڑ 34 لاکھ ڈالر بھیجے ہیں، جبکہ گزشتہ برس مئی میں 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.