واٹس ایپ صارفین کی بڑی موجیں کرانے کے لئے تیار ،مگر کیسے؟
کیلی فورنیا: دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین کو کمپنی نے بڑی خوش خبری سنادی ہے، ایک طرف ان کا خرچہ بچے گا اور دوسری جانب وہ ہر فکر سے بھی آزاد ہوجائیں گے، نئی سروس صارفین کیلئے جلد لانچ کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ چلانے کے لئے اس وقت انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے، اور انٹرنیٹ سروس کے لئے آپ کو رقم خرچ کرنی پڑتی ہے، پھر کہیں آپ کا پیکج ختم ہوجائے تو آپ مشکل کا شکار ہوجاتے ہیں، لیکن آپ کی یہ مشکلات اب جلد ختم ہونے والی ہیں، کیوں کہ واٹس ایپ کمپنی نے اب نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے ذریعہ آپ کو واٹس ایپ چلانے کے لئے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی، کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کردیا جائے گا۔ واٹس ایپ کے سربراہ وول کیتھ کارٹ اور کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دوماہ کے دوران متعارف کروایا جائے گا، جس میں وقت کے ساتھ بعد میں مزید بہتری لائی جاتی رہے گی.