اٹلی میں شدید گرمی، کون سے علاقے زیادہ متاثر ہوں گے؟

0

روم: اٹلی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، پاکستان جیسے گرم موسم کا لوگوں کو سامنا، اگلے تین چار روز کے لئے محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اٹلی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، اور کئی علاقوں کے لئے اورنج الرٹ یعنی شدید گرمی اور ایک شہر کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جو ہیٹ ویو  ی نشاندہی کرتا ہے، ہفتہ اور اتوار کو 10 شہروں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بریشیا میں درجہ حرارت 40 تک پہنچ سکتا ہے، اور اسے ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط کریں، اور اپنی صحت کا تحفظ کریں۔

ہفتہ اور اتوار کو  شدید گرمی والے شہروں میں بلونیا، فلورنس، بولزانو، تورینو، پیروگیا، روم، ویرونا، پلیرمو، کیمپ اوباسو اور ریٹی شامل ہیں، بریشیا کو آج ہفتہ کے لئے اورنج جبکہ اتوار کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے، جب وہاں درجہ حرارت 40 کو چھوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.