26 ممالک سے آنے والے مسافروں کا پاکستان میں داخلہ بند

0

اسلام آباد: پاکستان نے کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ 26 ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے، نیشنل کمانڈ سینٹر نے کیٹگری سی والے ان ممالک کی فہرست جاری کردی، دوسری جانب کیٹگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو بغیر کرونا ٹیسٹ پاکستان داخلے کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا کی صورتحال تیزی سے بہتر ہوگئی ہے، اور ملک وبا کی تیسری لہر سے باہر نکل آیا ہے، تاہم اس وقت پاکستان کے کچھ پڑوسی ملکوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا کی وبا کی شدت قائم ہے، اور یہ خطرہ موجود ہے کہ وہاں سےآنے والے مسافر پاکستان کو بھی متاثر کرسکتے ہیں، لہذا ملک کو کسی بیرونی وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں اضافہ کردیا ہے۔

ریڈ لسٹ والے ممالک

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے 26 ممالک کو کیٹگری سی میں شامل کیا ہے، جس پر سخت سفری پابندیاں ہوں گی، ان میں بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا،بھوٹان ، عراق، مالدیپ، نیپال،سری لنکا، فلپائن، ارجنٹائن، برازیل ، میکسیکو ، تیونس، بولیویا، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، جمہوریہ ڈومنیکن، ایکوا ڈور، نمیبیا، پیراگوئے، پیرو، ٹوباگو، ٹرینڈڈ اور یورا گوئے شامل ہیں۔ کیٹگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو بغیر کرونا ٹیسٹ پاکستان داخلے کی اجازت ہے، لیکن ان ممالک کی تعداد انتہائی کم ہے، جبکہ کیٹگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.