اٹلی میں آسٹرا زنیکا ویکسین کسے لگے گی اور کسے نہیں، اہم حکومتی فیصلہ

0

روم: اٹلی نے آسٹرا زینیکا ویکسین سے ایک نوجوان خاتون کی جان جانے کے بعد اس ویکسین کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے، جس سے ویکسین سے متعلق کچھ لوگوں میں پیدا ہونے والے تحفظات بھی دور ہوجائیں گے، دوسری جانب لڑکی کا طبی ریکارڈ بھی جانچا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں آسٹرا زنیکا کی ویکسین لگوانے کے بعد جان کھو دینے والی 18 سالہ لڑکی Camilla Canepa کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی تحقیقات جاری ہے، اور اس لڑکی کا طبی ریکارڈ بھی جانچا جارہا ہے کہ اسے پہلے سے تو کوئی طبی مسئلہ درپیش نہیں تھا، تاہم اس کے ساتھ ہی اطالوی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ آسٹرا زینیکا کی ویکسین اب 60 سال سے کم عمر کے افراد کو نہ لگائی جائے، اب یہ ویکسین 60 سال سے زائد کے لوگوں کو ہی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو لوگ آسٹرا زینیکا کی ایک خوراک لگواچکے ہیں، انہیں اب دوسری خوراک فائزر یا موڈرینا ویکسین کی لگائی جائے گی۔

اطالوی وزیر صحت رابرٹ سپرانزا کا کہنا ہے کہ نئی ایڈوائس احتیاطی تدابیر کے طور پر جاری کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آسٹرازنیکا ویکسین کو 60 سال سے زائد کے افراد تک محدود کرنے کے ویکسین کی مہم پر اثرات آئیں گے، لیکن وہ پرامید ہیں کہ جولائی، اگست تک ہم صورتحال پر قابو پالیں گے، اس وقت اٹلی میں سب سے زیادہ مقبول ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی ہے، جس کی ایک وجہ ان کی صرف ایک ڈوز ہونا بھی ہے، اس کےعلاوہ اس ویکسین کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی سامنے نہیں آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.