میکرون کو تھپڑ مارنے والے کو سزا، گرل فرینڈ نے کیا ری ایکشن دیا؟

0

پیرس: فرانسیسی صدر کو تھپڑ جڑنے والے کو عدالت نے سزا سنادی ہے، تاہم  وہ اپنے اقدام کو درست قرار دیتا رہا، دوسری طرف میکرون نے عدالتی فیصلے پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا، تام انہوں نے کہا کہ آپ کے انتظار میں لوگ کھڑے ہوں اور وہاں آپ کو کوئی تھپڑ مار دے، تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کو تین روز قبل تھپڑ مارنے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے Damien Tarel کو عدالت نے 18 ماہ قید کی سزا سنادی ہے، تاہم ان میں سے 14 ماہ کی سزا معطل تصور ہوگی اور اسے 4 ماہ جیل میں رہنا پڑے گا، ملزم کو تاحیات عوامی عہدہ کے لئے نااہل بھی قرار دے دیا گیا ہے ، جبکہ 5 برس تک اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی، عدالت میں ملزم نے صدر کو تھپڑ مارنے کا دفاع کیا، اور کہا کہ وہ سمجھتا کہ میکرون ہمارے ملک کی نمائندگی کرنے کے قابل نہیں ہیں، ملزم نے خود کو محب وطن فرانسیسی قرار دیا اور ساتھ یہ بھی اعتراف کیا تھپڑ مارنے سے وہ تشدد کی طرف چلاگیا، ورنہ ایک دن پہلے اس نے دوست کے ساتھ صدر کو انڈہ مارنے یا آئس کریم پھینکنے کا پروگرام بنایا تھا۔

اٹھائیس سالہ ڈامین تاریل قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

جمعرات کو سزا سنائے جانے سے قبل عدالت میں سماعت ہوئی تو ملزم نے بیان دیا کہ اس نے تھپڑ بغیر کسی منصوبے کے مارا تھا، اور تھپڑ مارنے کے بعد خود مجھے احساس ہوا کہ کچھ غلط کردیا ہے، تاہم وہ میکرون کی قیادت میں اس کے بقول فرانس کے زوال کی وجہ سے غصہ میں تھا، ملزم کے مطابق ایسے میں جب میکرون جھوٹی مسکراہٹ کے ساتھ اس کی طرف آئے تو وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکا، سزا سننے کے بعد ملزم کی گرل فرینڈ عدالت میں رو پڑی۔

فرانسیسی صدر کا موقف

دوسری فرانسیسی صدر میکرون نے عدالتی فیصلے پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ جمہوری معاشرے میں تشدد کی گنجائش نہیں ، انہوں نے کہا کہ آپ کے انتظار میں لوگ کھڑے ہوں اور وہاں جانے سے آپ کو کوئی تھپڑ ماردے ، تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ، ہمیں اس طرح کی حرکتوں کواہمیت نہیں دینی چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.