لاپتہ ثمن عباس کیس میں اہم پیشرفت

0

ریجو ایمیلیا: (رپورٹ: تنویر ارشاد) اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی ثمن عباس کے کیس میں بالاخر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور اطالوی حکام کو مطلوب 5 افراد میں سے ایک ان کی تحویل میں آگیا ہے، جس کے بعد حکام اس کیس کی گتھی جلد سلجھانے کے لئے پر امید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ریجو ایمیلیا کے علاقے Novellara میں گھر والوں سے تنازعہ کے بعد لاپتہ ہوجانے والی پاکستانی لڑکی ثمن عباس کے کیس میں اطالوی پولیس کو بالاخر پہلی بڑی کامیابی ملی ہے، اور کیس میں مطلوب 5 افراد جن میں اس کے پاکستان چلے جانے والے والدین ، چچا اور دو کزن شامل ہیں، میں سے ایک کی تحویل مل گئی ہے، ایک ہفتہ قبل فرانس میں گرفتار ہونے والے اس کے کزن اکرام اعجاز کو فرانسیسی حکام نے Ventimiglia بارڈر پر اطالوی پولیس کے حوالے کردیا ہے، جس کے بعد اس کیس کی تفتیش میں مصروف کارابیری پولیس کے حکام اسے ریجو ایمیلیا لے آئے ہیں، جہاں اس سے تفتیش شروع کی گئی ہے، اطالوی حکام پرامید ہیں کہ اعجاز کے ذریعہ وہ اس کیس کی گتھی سلجھانے میں کامیاب ہوجائیں گے، کیوں کہ ثمن کے لاپتہ ہونے سے ایک روز قبل جو تین افراد بیلچہ اٹھائے اس کے گھر کے عقبی حصے میں جاتے نظر آئے تھے۔

اٹلی اور فرانس کے درمیان وینٹیمگلیہ بارڈر

ان میں اکرام اعجاز بھی شامل تھا، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کارابیری پولیس کے ریجنل کمانڈر کرنل Cristiano Desideri نے بتایا کہ اعجاز کو تحقیقات کیلئے ریجو ایمیلیا لے آئے ہیں، اب تفتیش کار اس سے ثمن کے بارے میں پوچھ گچھ کریں گے۔ خیال رہے کہ ثمن عباس کے بھائی کے دئیے بیان کے بعد کیس کی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے، بھائی کے بیان کے بعد ثمن کی تلاش کے لئے Novellara میں اس کے گھر کے اطراف پولیس نے سرچ آپریشن بھی تیز کردیا تھا، اور تربیت یافتہ کتوں کے بعد اب زیر زمین پتہ چلانے والی مشینیں بھی منگوائی گئی ہیں، الیکٹر و میگنو میٹر زمین میں 5 فٹ گہرائی تک پتہ چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی کے چچا کا اہم پیغام پکڑا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.