ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں آج عید منائی جائے گی

0

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کل 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیئرمین  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں اور بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور اور سندھ سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق سے طے پایا کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری  13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی اور کل عیدالفطر کا دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چمن اور پشاور کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کی شہادتوں کو موصول کیا اور تصدیق کے بعد فیصلہ کرکے ہمیں پہنچایا جس کے بعد ہم نے چاند کی رویت کے اعلان کا فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.