دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگئی ، کتنے ار ب ڈالر تقسیم ہونگے؟

0

نیویارک: دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک طلاق امریکہ میں ہوگئی ہے، کئی برسوں تک دنیا کے امیرتین فرد کا اعزاز اپنے پاس رکھنےوالے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے اہلیہ کے ساتھ 27 سالہ طویل رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے یہ اعلان ٹوئٹر پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے اپنی اہلیہ میلنڈا کو طلاق دینے کا اعلان کیا ہے، اور ان کی یہ طلاق دنیا کی دوسری مہنگی ترین طلاق ہوگی، یہ جوڑا 27 برس تک ساتھ رہا، اور انہوں نے 127 ارب ڈالر کے اثاثے اس دوران بنائے ہیں، 65 سالہ بل گیٹس نے منگل کی صبح ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا اعلان کیا، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت سوچ بچار اور غور کے بعد ہم نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ 27 برسوں میں ہم نے تین بچوں کو پروان چڑھایا اور ایک ایسی فاؤنڈیشن قائم کی جو دنیا بھر میں صحت کے لئے کام کرتی ہے، بل گیٹس نے لکھا ہے کہ طلاق کے باوجود وہ اور ان کی سابق اہلیہ فاؤنڈیشن کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ نئی زندگی کے آغاز کے لئے ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے ، واضح رہے کہ اس جوڑے کی تین اولادیں ہیں، جن میں 25 سالہ جینیفر،21 سالہ روری اور 18 سالہ فوبی شامل ہیں۔

بل گیٹس اور میلنڈ ا کی طلاق دنیا کی دوسری مہنگی ترین طلاق ہوگی ، اس سے پہلے ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اپنی اہلیہ کو 2019 میں طلاق دی تھی، جس پر ان کی 150 ارب ڈالر کی جائیداد کا دونوں میں بٹوارا ہوا تھا، تاہم جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ کے مقابلے میں بل گیٹس اور میلنڈا اپنی فاؤنڈیشن بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن چلاتے ہیں، اور ان کا شمار فلاحی کاموں پربڑا سرمایہ خرچ کرنے والے جوڑے میں ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.