کورونا کی نئی لہر، ایک اور ملک نے پاکستان پر پابندی لگادی

0

دوحا: قطر نے جنوبی ایشیا میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے پیش نظر پاکستان اور بھارت سمیت 6 ملکوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے، جبکہ قطر ائیر لائن نے بھی پاکستان کیلئے اپنی پروازیں بند کردی ہیں، دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں پر قطر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ قطرائیر لائن نے پاکستان سے قطر جانے والے مسافروں کو آگاہ کردیا ہے۔ نئی پابندیوں کے پیش نظر قطر جانے والے مسافروں کی ہوٹلوں میں قرنطینہ کی بکنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب قطر ایئر لائن نے بھی پابندی کا شکار ممالک کیلئے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ قطر ائیرلائن کے مطابق 28 اپریل تک بکنگ کے حامل مسافر قطر کا سفر کر سکیں گے جبکہ پابندی کا اطلاق 29 اپریل سے ہوگا۔ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کی بکنگ کینسل ہوئی ہے وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قطر ائیر ویز کیلئے پاکستان کے دروازے بند کرنے کی وارننگ

قطر ائیرلائن کے مطابق بھارت، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن کے شہریوں کے بھی قطر داخلے پر پابندی ہوگی، قطر حکومت نے پاکستان سمیت 6 ملکوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی کورونا کے باعث لگائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.