دوسری شادی کے خواہشمند پاکستانیوں کا کام آسان ہوگیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں عام طور پر دوسری شادی کا رجحان نہیں پایا جاتا، جس کی وجہ سے سماجی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں، لیکن اب پہلی بار پاکستان میں دوسری شادی کے خواہشمندوں کے لئے پوری ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے، جس پر وزٹ کرکے آپ دوسری ، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش بھی کرسکیں گے۔

تفصیلات کے طمابق یہ ویب سائٹ کامیاب معروف انٹر پرینیور آزاد چائے والا نے لانچ کی ہے، جو اس سے پہلے نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے کے لئے کئی پلیٹ فارم کامیابی سے چلارہی ہے۔ ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام https://www.secondwife.com/ کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے۔ آزاد چائے والا کا کہنا ہے کہ مسلمان اس ویب سائٹ کے ذریعے اپنی دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کر سکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ ایسی خواتین کی مدد کے لئے بنائی گئی ہے، جنہیں شوہروں کی تلاش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے شہریوں پر پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین سے شادی پر پابندی لگادی

اس ویب سائٹ کے ذریعہ انہیں ایسے مردوں سے رابطے کا موقع ملے گا، جو دوسری یا اس سے بھی زیادہ شادی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر انہوں نے بہت وقت اور سرمایہ لگایا ہے، انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.