اٹلی میں اثاثے ہتھیانے والا گروپ

0

میلان: اٹلی میں جرائم پیشہ گروپ اثاثے بنانے کے لئے نئے نئے طریقے ایجاد کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، اب میلان میں ایک ایسا گروہ پکڑا گیا ہے، جو مرنے والوں کے اثاثے ہتھیا لیتا تھا، اور اس کے لئے ان کا نیٹ ورک امریکہ تک پھیلا ہوا تھا،جہاں سے انہیں مدد ملتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں مردہ افراد کے اثاثے ہتھیانے والا ایک گروہ بے نقاب ہوا ہے، جس کا نیٹ ورک امریکہ تک پھیلا ہوا تھا، اور مردہ افراد کے اثاثے ہتھیانے کے لئے امریکہ سے جعلی دستاویزات بنوائی جاتی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد سے زائد پر مشتمل یہ گینگ ایسے افراد کے اثاثے ہتھیاتا تھا، جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا تھا، ایسے افراد کے مرنے کے بعد یہ جعلی وارث تیار کرتے تھے، اور مرنے والے کے اثاثے حاصل کرلیتے تھے، طریقہ واردات یہ تھا کہ مرنے والے کے جعلی لواحقین امریکہ میں موجود ظاہر کئے جاتے تھے، اس کام کے لئے انہوں نے امریکہ میں ایک جعلی نوٹری پبلک Carmine J. Guadagno کو بھی شامل کررکھا تھا، جو جعلی دستاویزات تیار کرتا تھا۔

میلان پولیس کا کہنا ہے جعلی امریکی نوٹری پبلک کی مدد سے یہ گروہ لاوارث مرنے والوں کے جعلی وارث تیار کرتا تھا، اور پھر ان کے اثاثے ہتھیا لیتا تھا، اس گروہ نے نومبر 2018 میں میلان میں مرنے والے ایک لاوارث شخص کے اثاثے بھی اسی طرح ہتھیائے، پولیس کے مطابق گینگ کا ایک سرغنہ کلابریا کا وکیل Giuseppe Marra ہے، یہ گروہ تورینو، جنیوا، وسینزا اور Mantua میں بھی ایسے فراڈ کرچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.