یورپی ملک نے کرونا کو مارنے والا روبوٹ بنالیا 

0

برن: یورپی ملک نے کرونا کو مارنے کے لئے روبوٹ تیار کرلیا ہے، جس کا ٹرائل شروع کردیا گیا، منصوبہ کامیاب ہونے کی صورت میں بالخصوص سفر کو وبا سے محفوظ بنانے میں مدد مل سکتی ہے، روبوٹ کی تیاری کو فضائی سفر کی بحالی کی طرف بڑی پیش رفت  قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے، اور وبا پر قابو پانے کے لئے ویکسین لگانے کا کام جاری ہے، اب کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے فضائی صنعت کے شعبے کو محفوظ بنانے کی طرف بھی ایک سوئس کمپنی نے پیشرفت کی ہے، اور اس نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے، جو طیاروں کے اندر کرونا وائرس کو ہلاک کرکے مسافروں کو وبا سے بچانے میں مددگار بنے گا۔ روبوٹ کی تیاری کو فضائی سفر کی بحالی کی طرف بڑی پیش رفت  قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ کرونا کش روبوٹ کے ذریعہ مسافروں کا فضائی سفر پر اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ روبوٹ شعاعوں سے لیس ہے، اور ابتدائی طور پر اس کا سوئس طیاروں میں تجربہ کیا گیا ہے، اس کی قیمت 16 ہزار ڈالر تک ہوگی، سوئس اسٹارٹ اپ یووییا دبئی میں مقیم کمپنی ڈناٹا ایئر سروسز کے تعاون سے سوئس چارٹر کمپنی ہیلویٹک ایئرویز کے طیاروں پر روبوٹس کی آزمائش کررہی ہے، یہ ربورٹ 13 منٹ میں طیارے میں موجود جراثیم کو ہلاک کرکے اسے صاف کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.