پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ

0

اسلام آباد: پاکستان نےزمین سے زمین تک مار کرنے والےبیلیسٹک میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ کرلیاہے، میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے, صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان کی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہےمیزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو دیکھنا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے دیکھا اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.