برطانیہ نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تاریخیں دیدیں، خوشخبری کا بھی عندیہ

0

لندن: برطانوی وزیراعظم نے ملک کو لاک ڈاؤن سے نکالنے کے روڈ میپ کا اعلان کردیا ہے، کرونا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیاں  بتدریج اور بہت سوں کی توقعات کے برعکس آہستہ آہستہ نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم معاشی دباؤ کا شکار شہریوں کو خوش خبری دینے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی نئی قسم کے باعث سخت لاک ڈاؤن کے شکار برطانیہ میں وزیراعظم بورس جانسن نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے، تاہم انہوں نے پارٹی ارکان کی طرف سے لاک ڈاؤن جلد نرم کرنے اور کاروبار کھولنے کا دباؤ قبول نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، اور کوئی ویکسین آپ کو سو فیصد تحفظ نہیں دے سکتی، اس لئے ہمیں محتاط طریقے سے آگے بڑھنا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ اسکول 8 مارچ سے کھول دئیے جائیں گے، اور سیکنڈری سطح کے طلبا کو ماسک پہن کر اسکول آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں کرونا کا نشانہ بننے والوں میں پاکستانی سرفہرست، وجہ کیا نکلی؟

اسی طرح 8 مارچ سے آپ پارک میں کسی ایک دوست یا فیملی ممبر کے ساتھ بیٹھ سکیں گے، اس کے بعد 29 مارچ کو مزید نرمی ہوگی، اور پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے گھروں میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی، اسی طرح ٹینس کورٹ اور گالف کورس بھی کھول دئیے جائیں گے۔ البتہ پب، ہئیر ڈریسرز اور جمز پر 12 اپریل تک پابندی رہے گی، اس کے علاوہ بین الاقوامی سفر پر بھی 17 مئی تک پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بعض ضروری حالات میں سفر کی اجازت دی جاتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ واپسی پر ہوٹلوں میں لازمی قرنطینہ نافذ، کون سے ملک متاثر ہونگے؟

17 مئی سے شادی تقریبات میں 30 افراد تک کو  شرکت کی اجازت ہوگی، سماجی فاصلوں کی پابندی 21 جون تک جاری رہے گی، جس کے بعد سماجی رابطوں پر پابندیاں ختم ہوجائیں گی، اور سیاحتی سیکٹر بھی کھل جائے گا۔

خوشخبری کا عندیہ

برطانوی وزیراعظم نے شہریوں کو خوشخبری کا بھی عندیہ دیا ہے، انہوں نے اشارہ دیا کہ کرونا کی وجہ سے شہریوں اور کاروباری اداروں کے لئے متعارف کرایا گیا امدادی پیکج اپریل سے آگے بڑھا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کاروبار کی بحالی اور شہریوں کے روزگار کے لئے کام کرتے رہیں گے، اس حوالے سے وزیرخرانہ بدھ کو بجٹ میں اقدامات کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے اب تک 41 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار افراد اس وبا کے باعث جان سے چلے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.