اٹلی کے شہر بریشیا میں کینسر پھیلنے کا خدشہ

0

بریشیا: اٹلی کے شمالی ریجن لمبارڈی کے شہر بریشیا میں کینسر پھیلنے کے خدشات، پراسیکیوٹرز نے الارم بجا دیاِ، انہوں نے شہر کے مرکز میں قائم کیمیکل پلانٹ caffaro کو شہریوں کی صحت و جان کے لئے خطرہ قرار دے دیا گیا، جبکہ شہر کازیر زمین پانی بھی خراب ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے صنعتی شہر بریشیا میں کینسر پھیلنے کا خدشہ ہے، پراسیکیوٹرز نے خطرے کا الارم بجا دیا ہے، شہر کے مرکز میں قائم کیمیکل پلانٹ caffaro کو شہریوں کی صحت و جان کے لئے خطرہ قرار دے دیا گیا۔ 2003 سے قائم یہ پلانٹ کرومیم اور مرکری قانونی حد سے زیادہ خارج کر رہا ہے،جس سے کینسر پھیلتا ہے۔

بریشیا کے چیف پراسیکیوٹر فرانسیسکو پریٹن نے کیمیکل پلانٹ کو شہر کے دل میں کینسر سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہمیں اسے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ قانونی حد سے پندرہ فیصد تک زائد کیمیکل فضا میں خارج کررہا ہے،اس کے ساتھ بریشیا کا زیر زمین پانی بھی آلودہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی کے شہر بریشیا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے، ایک اندازے کے مطابق اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی کل تعداد میں سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی صرف بریشیا میں رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.