پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد

0

کراچی: پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2021کی اختتامی تقریب آج کراچی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نیول چیف نے دونوں افواج کے مابین اعلی سطح کی ہم آہنگی کے حصول کے لئے پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کے انعقاد پر زور دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا اور مطلوبہ تربیتی معیار کے حصول میں مشترکہ آپریشنل مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے دونوں افواج کے مابین اعلی سطح کی ہم آہنگی کے حصول کے لئے پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کے انعقاد پر زور دیا۔

مہمان خصوصی نے افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران ان کے حوصلے ، تیاری اور ملک کے سمندری محاذکے دفاع کے عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امن پسند قوم ہے اور علاقائی خوشحالی اور استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ نیول چیف نے مخالفین کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحانہ کاروائی ناکام بنانے کے عزم کی توثیق کی۔

مشق رباط کثیر الجہتی روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف پاکستان بحریہ کے جنگی تصورات کی توثیق کے لئے منعقد کی جاتی ہیں۔ ان مشقوں کی ایک خصوصیت پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز ہیں جو بحیرہ عرب میں کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.