خاتون کے خواب نے حقیقت دھار لی، خواب میں لاٹری جیتنے والی خاتون نے اصل میں بڑی رقم جیت لی

0

مشی گن: امریکا میں خاتون کے خواب نے حقیقت دھار لی، خواب میں لاٹری جیتنے والی خاتون نے اصل میں بڑی انعامی رقم جیت لی، خاتون نے خواب میں دیکھا تھا کہ انہوں نے لاٹری میں بھاری رقم جیتی ہے اور اب وہ واقعی تین لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت چکی ہیں۔

امریکہ کی ریاست مشی گن کی کالامازو کاؤنٹی کی رہائشی 46 سالہ خاتون نے کیش ورڈ ملٹی پلیئر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا، جس میں اس نے یہ انعامی رقم جیتی ہے، خاتون نے لاٹری انتظامیہ سے 3 لاکھ ڈالر (5  کروڑ 25 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام وصول کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے کئی برس قبل خواب میں دیکھا تھا کہ ان کی لاٹری میں 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم نکلی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ ایک روز اس سے بھی بڑا انعام اپنے نام کرلیں گی، میں نے آج تک کسی کو بڑی انعامی رقم جیتتے نہیں دیکھا تھا، اس لیے مجھے نہیں لگتا تھا کہ  لوگ لاٹری میں بڑا انعام جیتتے ہیں، تاہم اب میں خوش ہوں کہ میں غلط تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بڑی لاٹری جیتنے والی مائی خالی ہاتھ رہ گئی، دھوکہ کیسے ہوا؟

خاتون نے بتایا کہ وہ اس رقم سے نیا گھر خریدیں گی اور بقیہ رقم سرمایہ کاری میں صرف کریں گی۔ واضح رہے کہ مشی گن کی مشہور کیش ورڈ لاٹری اس سال جون سے شروع ہوئی تھی اور اب تک ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے انعامات دے چکی ہے، جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد کے کیش پرائز باقی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.