پوپ فرانسس کی وجہ سے تارکین کے لئے راستے کھل گئے

0

روم: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ہمیشہ سے مہاجرین کے لئے بہتری کی کوششیں کرتے آئے ہیں، جس کی وجہ سے مہاجرین انہیں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور اب انہوں نے انسانی ہمدری کے تحت مہاجرین کے ایک گروپ کو اٹلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس سائپرس اور یونان کے 5 روزہ دورہ پر پہنچے ہیں، جس کا ایک مقصد مہاجرین کی حالت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا بھی ہے، سائپرس کے صدر Nicos Anastasiades کا کہنا ہے کہ اس دورہ میں پوپ سائپرس میں مقیم 50 مہاجرین کو اٹلی بھی لے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس اقدام پر وہ پوپ کے شکر گزار ہیں، کیوں کہ سائپرس میں آبادی کے لحاظ سے مہاجرین کی شرح یورپی ممالک میں سب سے زیادہ ہے، پوپ فرانسس یونان کے دورے کے دوران بھی مہاجرین کیمپوں کا دورہ کریں گے، اور وہاں مقیم مہاجرین سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تارکین حامی تنظیموں کی بھوک ہڑتال، یورپی ملک اہم سہولت دینے پر تیار ہوگیا

پوپ فرانسس اس سے پہلے بھی ہمیشہ مہاجرین کے تحفظ اور انہیں حقوق دلانے کے لئے کوشش کرتے چلے آئے ہیں، جس کی وجہ سے مہاجرین انہیں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.