ویزا ختم ہوگیا؟ تو بھی پریشانی کی ضرورت نہیں، غیرملکی ورکرز کو واپسی کی اجازت مل گئی 

0

ریاض: ویزا ختم ہوگیا؟، تو بھی پریشانی کی ضرورت نہیں، تارکین کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے، اس لئے تسلی سے واپس آجائیں اور اپنی نوکری کریں، خیال رہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ہزاروں ورکرز اس وجہ سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک میں پھنس گئے تھے، اور ان کے اقامے کی مدت ختم ہوگئی تھی۔

جی ہاں یہ سہولت سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت ان ملکوں کے ورکرز کو دے دی ہے، جن پر سفری پابندیاں عائد تھیں، اور ہزاروں ورکرز اس وجہ سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک میں پھنس گئے تھے، بروقت واپس نہ جاسکنے کی وجہ سے ان کے اقامے کی مدت ختم ہوگئی تھی، اب سعودیہ نے پاکستان اور بھارت سمیت کچھ ممالک سے سفری پابندیاں ختم کردی ہیں، تو یہ ورکرز پریشان تھے کہ ان کے تو ویزے ختم ہوچکے ہیں، وہ واپس کیسے جائیں گے، یہ پریشانی اب سعودی حکومت نے ختم کردی ہے، سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) نے بغیر کسی فیس اور کاغذی کارروائی کے ان ختم ہونے والے اقاموں کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کردی ہے، یہ توسیع خود کار طریقے سے کی گئی ہے، لہذا یہ غیر ملکی ورکرز اپنے ختم ہونے والے اقاموں پر بھی اس تاریخ تک سعودیہ واپس جاسکیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ خادمین حرمین شریفین کی ہدایت پر کیا گیا ہے، تاہم یہ سہولت پاکستان سمیت صرف ان ملکوں کے ورکرز کے لئے ہے، جن پر سفری پابندی تھی، دوسری طرف وہ غیرملکی ورکرز اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے، جنہوں نے سعودیہ میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی تھیں، اور اس کے بعد چھٹی پرگئے تھے، لیکن واپس نہیں آئے، اور ان کے اقامے ختم ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.