مردہ ماں سے بھی جعلسازی سے فائدہ اٹھانے والا پکڑا گیا

0

میلان: یہ مقولہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ زندہ ہاتھی لاکھ کا اور مردہ سوا لاکھ کا، یہ مقولہ تو ہاتھی کے بارے میں ہے، لیکن ایک اطالوی شخص نے اپنی مردہ ماں سے بھی مالی فائدہ اٹھانے کے لئے عجیب و غریب حرکت کی ، لیکن بالاخر وہ پکڑا گیا ہے،

تفصیلات کے مطابق میلان کے علاقے Buccinasco کے رہائشی 50 سالہ اطالوی شخص کی والدہ دو سال قبل نومبر 2019 میں دنیا سے رخصت ہوگئی تھی، اس کی والدہ کی 1700 یورو ماہانہ پنشن تھی، اس پنشن کو لینے کے لئے اطالوی شہری نے والدہ کی موت کا معاملہ چھپانے کا فیصلہ کیا، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی ماں کی لاش کو پلاسٹک بیگز میں لپیٹ کر گھر میں ہی چھپادیا، اور ان کے ارد گرد لکڑیاں بھی لگادیں، اس طرح وہ ماں کی موت کی خبر پی گیا اور دو سال سے والدہ کی 1700 یورو ماہانہ پنشن وصول کررہا تھا۔ مذکورہ شخص نے یہ بات اپنی ساتھی سے بھی چھپا ئے رکھی۔

تاہم اب دو سال بعد اس نے اپنی ساتھی کو بتادیا کہ وہ اپنی ماں کی لاش کو چھپا کر اب تک اس کی پنشن لے رہا ہے، جس پر اس کی ساتھی خاتون نے کارابیری کو آگاہ کردیا، پولیس نے چھاپہ مار کر لاش بھی برآمد کرلی جبکہ مذکورہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جس نے پولیس کے سامنے سارے فراڈ کا اعتراف بھی کرلیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.