جرمن تنظیم نے مہاجرین کے لئے بڑی پیشکش کردی

0

برلن: جرمنی کی بڑی تنظیم نے مہاجرین کے لئے اپنے عمارتوں کے دروازے کھولنے کی پیش کش کردی ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ نئے آنے والے مہاجرین کو جرمنی میں بسانے کے لئے حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہے، ماضی میں بھی حکومت کو ایسا تعاون فراہم کیا جاتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن یوتھ ہاسٹل فیڈریشن نے حکومت کو ان مہاجرین کے لئے اپنی عمارتیں پیش کردی ہیں، جو افغانستان کے حالات کی وجہ سے وہاں سے فرار ہورہے ہیں، جرمن یوتھ ہاسٹل فیڈریشن کے اثاثے جرمنی بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، تنظیم نے اس حوالے سے خط لکھا ہے ، جس کے مندرجات سامنے آئے ہیں، ان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، اس سے پہلے 2015 میں جب جرمنی میں جنگ زدہ ممالک بالخصوص شام سے تعلق رکھنےو الے 10 لاکھ سے زائد مہاجرین داخل ہوئے تھے، اس وقت بھی نوجوانوں کی تنظیم نے اپنی عمارتیں اور اثاثے ان کی رہائش کے لئے پیش کردئیے تھے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اسے بحران زدہ علاقوں میں پیدا ہونے والے انسانی المیوں کا مکمل احساس ہے، ہمارا تعاون حالات کے ستائے ہوئے افراد کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے، واضح رہے کہ جرمن یوتھ ہاسٹل فیڈریشن کے 24 لاکھ ممبر ہیں، اور اس کا شمار جرمنی کی بڑی تنظیم میں ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.