جرمنی میں بے روزگاری الاؤنس میں اضافہ، اپوزیشن نے مذاق قرار دیدیا؟

0

برلن: جرمنی میں حکومت نے بے روزگاری الاونس میں اضافے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ اضافہ اتنا کم ہے کہ اسے مونگ پھلی کے برابر قرار دیا جارہا ہے، کئی سیاسی جماعتوں نے بھی اضافے کو مذاق قرار دے دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت نے Hartz IV بینیفٹ میں یکم جنوری 2022 سے اضافے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ اضافہ اتنا معمولی ہے کہ اسے کئی سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے، جرمن حکومت نے اس بے روزگاری بینیفٹ میں 3 یورو ماہانہ اضافہ کی منظوری دی ہے، جس کے بعد سنگل بالغ فرد جو یہ بینیفٹ وصول کررہے ہیں، انہیں اب446 کے بجائے ماہانہ 449 یورو دئیے جائیں گے، اسی طرح 14 سے 17 برس کی عمر والے افرا د کو تین یورو اضافے کے بعد جنوری سے 376 یور و ماہانہ ، 25 برس سے کم عمر بالغ افراد جن کے پاس اپنے گھر نہیں ہیں، انہیں 360 یورو ماہانہ ملا کریں گے، 5 برس تک کے بچے کا بینیفٹ 2 یورو بڑھ کر 285 یورو ، 6 سے 13 سال تک کے بچے کا بینیفٹ بھی 2 یورو کے اضافے کے ساتھ 311 یورو کردیا گیا ہے، Hartz IV بینیفٹ عملی طور پر بے روزگاری الاونس ہے، جو کئی شرائط پوری کرنے کے بعد ملتا ہے، اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ یاتو آپ تعلیم حاصل کررہے ہوں، یا پھر ملازمت کی سرگرمی سے تلاش کررہے ہوں، اور آپ کو ملازمت نہ مل رہی ہو۔

سیاسی ردعمل

لیفٹ پارٹی کی پارلیمانی وائس چئیرمین Susanne Ferschl نے کہا ہے کہ بینیفٹ میں اضافہ جرمنی میں بڑھتے ہوئے اخراجات کی عکاسی نہیں کرتا، بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے پاس رقم تیزی سے ختم ہورہی ہے، ایسے میں بینیفٹ کو فوری طور پر 685 یورو پر لے جایا جائے، گرین پارٹی کے رہنما Katrin Göring-Eckardt نے تین یورو ماہانہ کے اضافے کو مذاق قرار دیا، اور مطالبہ کیا کہ کم ازکم 50 یورو ماہانہ کا اضافہ کیا جائے، جرمن فیڈریشن برائے ٹریڈ یونین نے بھی اضافہ ناکافی قرار دیا ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.