قومی ائیرلائن کا پاکستان کے سب سے بڑے بینک سے معائدہ، ٹکٹ خریدنے پر کتنا ڈسکاؤنٹ ملے گا؟

0

کراچی: پی آئی اے اور حبیب بنک نے صارفین کیلئے خصوصی معائدے پر دستخط کردیئے ہیں، جس سے صارفین کو فائدہ ہوگا اور وہ ڈسکاؤنٹ پر ٹکٹ  خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان کے سب سے بڑے بنک کے مابین صارفین کیلئے خصوصی معائدے طے پاگیا ہے، پی آئی اے اور حبیب بنک نے صارفین کیلئے خصوصی معائدے پر دستخط کردیئے، جس کے تحت صارفین حبیب بینک کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز استعمال کرکے ٹکٹوں کی خریداری پر 20 فیصد خصوصی رعایت حاصل کرسکیں گے، اس رعایت کا اطلاق اندرون ملک اور بین الاقوامی ٹکٹوں پر یکساں ہوگا۔

معائدے پر دستخط سی ای او پی آئی او ائیر مارشل ارشد ملک اور صدر حبیب بنک محمد اورنگزیب نے کئے، اس موقع پر صدر حبیب بینک نے کہا کہ حبیب بنک پی آئی اے کے سب سے بڑے اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر کام کررہا ہے، پی ائی اے حبیب بنک کے پورٹفولیو کا ایک بڑا صارف ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.