اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی کی مزید معلومات سامنے آگئیں

0

ریجو ایمیلیا: اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی ثمن عباس کے کیس میں فرانس سے پکڑے جانے والے اس کے کزن سے ابتدائی معلومات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ لڑکی کی تلاش کے لئے مزید اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں، اطالوی حکام نے پاکستان میں موجود والدین کو پاکستان سے واپس مانگنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریجو ایمیلیا کے علاقے Novellara میں ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی ثمن عباس کی تلاش جاری ہے، اور اس کے لئے ثمن کے گھر کے قریب اور اس کے والد کی ملازمت والے فارم ہاؤس کا کونا کونا چھانا جارہا ہے، ثمن کے والدین پہلے ہی پاکستان جاچکے ہیں، تاہم اس کیس میں اطالوی پولیس کو والدین کے علاوہ ثمن کے چچا اور اس کے دو کزنز بھی تفتیش کے لئے مطلوب ہیں، ایک کزن اتوار کو فرانس نے یورپی وارنٹ پر گرفتار کرلیا تھا، اکرام اعجاز کے بارے میں فرانسیسی حکام نے بتایا ہے کہ وہ اسپین میں اپنے عزیزوں کے پاس جانے کی کوشش کر رہا تھا، اس کے پاس سفری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں، اب اعجاز کو واپس اٹلی لانے کی تیاری کی جارہی ہے، جہاں پولیس اس سے باضابطہ تفتیش کرے گی، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق اس دوران ثمن عباس کی تلاش کے لئے اہلکاروں میں اضافہ کردیا گیا ہے، اور کارا بیری پولیس کے کمانڈر Luigi Regni بیس سے زائد اہلکاروں کے ہمراہ ثمن کے گھر کے قریب واقع کھیتوں اور پانی کی گزر گاہوں میں اسے تلاش کررہے ہیں، اس کے لئے کھوجی کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

ثمن عباس کے والد کی جانب سے بیٹی زندہ ہونے کے بیان کے باوجود بظاہر اطالوی حکام کو لڑکی کے بارے میں شبہ ہے، کہ وہ اب زندہ نہیں ہے، اس لئے Novellara فارم جہاں ثمن کے والد شبیر انچارج کی حیثیت سے کام کرتے تھے، اور وہیں گھر تھا، تلاش کو اسی علاقے میں فوکس کیا گیا ہے، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ وہ ثمن کے پاکستان میں موجود والدین کو تفتش کے لئے واپس لانے پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں لاپتہ پاکستانی لڑکی کے والد کا اہم بیان آگیا

مزید تفصیلات

اطالوی حکام کے مطابق ثمن عباس اور اس کے والدین کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق ثمن کی شادی اس کے والدین نے پاکستان میں کزن کے ساتھ طے کی تھی، اور گزشتہ برس 17 دسمبر کو ٹکٹیں بک کرائی گئیں، فیملی نے 22 دسمبر یعنی بکنگ کے چار روز بعد پاکستان جانے کا پروگرام بنا رکھا تھا، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق ثمن عباس لاپتہ ہونے سے قبل شمالی یورپ کے ٹرپ پر گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.